نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت و ختم نبوت کے تحفظ کا عقیدہ امت مسلمہ کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے: میاں اویس

May 24, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے مطالبہ کیاہے کہ سائبر کرائم قانون کا دائرہ کار توہین مذہب اور توہین رسالت کرنے والوں تک بڑھاےا جائے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت و ختم نبوت کے تحفظ کا عقیدہ امت مسلمہ کی شہ رگ کی حیثیت رکھتاہے ،انہوں نے کہا کہ فوج اور رےاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا یقیناقابل گرفت ہے اورایسے عناصر کوبلا تفریق شکنجے میں لایا جانا قابل تحسین ہے ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ کے ناظم محمدآصف آج 23مئی کو ملتان سے چیچہ وطنی پہنچیں گے جہاں وہ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ضروری تنظیمی صلاح ومشورے کریں گے۔

مزیدخبریں