وزیراعظم کی ناکام پالیسیوں سے ملک بدنام، تنہائی کا شکار ہو رہا ہے : خورشید شاہ

May 24, 2017

کراچی (آن لائن) اپوزیشن لیڈراور رہنماء پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا بدنام ہو رہا ہے،ملک کی ناکام خارجہ پالیسی اور ناکام وزریر اعظم کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پرتنہائی کا شکار ہو رہا ہے،حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ بیرون ملک ایٹمی طاقت کے وزیراعظم کو بولنے کا موقع بھی نہیں دیارہا،تمام صورتحال کی ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہوتی ہے، وزیراعظم پرپانامہ کی وجہ سے کرپشن کا دھبہ لگ چکا ہے جس کی وجہ سے کوئی ان کو خاطر میں نہیں لارہا۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے پی پی پی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی حالات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔پیپلزپارٹی جمہوریت کی حامی ہے ،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کسی طالع آزما کو موقع نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاپول کھل چکا ہے۔ مسلم لیگ ن جنرل مشرف اور جنرل ضیاء کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ایف آئی کے ذریے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ہم یہ سب برداشت نہیں کریں گے۔عوا م مخالف اور آمروں کے ساتھیوں کے پول کھل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ پر ہلکا ہاتھ رکھ رہی ہے ۔پیپلزپارٹی نے ن لیگ حکومت کی ناکامیوں اور جھوٹ کو عوام کے سامنے عیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم داغدار ہوچکے ہیں ان کے استعفٰے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔۔خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں صوبہ سندھ کچھ قوتوں کے اشاروں پر چلایا جاتا تھا اور لاشیں دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان کو بھی اپنا جج بھیجنا چاہیے تھا اپنا جج نہ بھیج کر حکومت نے ایک طرح سے بھارت کی مدد کی ہے۔ عدالت کو فیصلے سے پہلے جی آئی ٹی بنانی چاہیے تھی۔ عدالت کو کھلا فیصلہ دینا چاہیئے تھا ۔فیصلے کی وجہ سے عوام میں ہیجان کی صورتحال ہے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ن لیگ نیا قومی مالیاتی ایوارڈ اور صوبووں کو اپنا حق نہیں دینا چاہتی۔ عمران خان نے اپنی گیم خود خراب کی ہے۔ پی ٹی آئی کو سندھ سے ایک یوسی بھی ہاتھ نہیں آئی۔ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو کچھ دینے کی کوشش کی وہ اس وقت کوٹے بن گئے ۔ پی ٹی آئی کے ورکر مار کھاتے ہیں مگر عمران خان بنی گالا میں پش اپ لگا رہے ہوتے ہیں۔ ۔ عمران خان کو سندھ سے لیاقت جتوئی مبارک ہو۔

مزیدخبریں