کنونشن میں ہنگامہ آرائی کرنے والے لیگی وکلا کی ممبر شپ منسوخ کرینگے: سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار

May 24, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلاء کنونشن میں ہنگامہ آرائی کرنے والے لیگی وکلاء کی ممبر شپ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار عامر سعید راں نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو وکلاء کنونشن پر حملہ کرنے والے اور شیشے توڑنے والے وکلاء کی شناخت میڈیا کی فوٹیج سے کی جائے گی۔ بار کے تقدس کو پامال کرنے والے وکلاء کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ یہ غنڈہ گردی نا قابل قبول ہے۔

مزیدخبریں