اسرائیلی ماہرین کے تعاون سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیم تعمیر کر رہا ہے: عبدالرحمن مکی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دفاع پاکستان کونسل و جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیلی ماہرین کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر میں جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ پاکستانی دریائوں کا پانی روک کر وطن عزیز کو بنجر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کشمیر سے آٹھ لاکھ غاصب بھارتی فوج نکالے بغیر پانیوں کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انڈیا آبی دہشت گردی سے باز نہ آیا تو آئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہو گی۔ ہندوستانی آبی دہشت گردی کو بزور بازو روکنے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان اپنی شہ رگ کو چھڑانے کی مضبوط پالیسی وضع کرے اور مسئلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھاتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرے۔ وہ مقامی شادی ہال میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ انڈیا آبی دہشت گردی کے ذریعہ دنیا کی سب سے بڑی پانی چوری اور ڈکیتی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ وہ پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرکے وطن عزیز کو بنجر بنانے کی کوششیں کر رہا ہ اور حکمران دہشت گرد بھارت سے یکطرفہ دوستی پروان چڑھانے میں مصروف ہیں۔متنازعہ ڈیموں کی تعمیرکے حوالہ سے بھارت کوبین الاقوامی اداروں اور بیرونی طاقتوںکی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں انڈیا کی مداخلت اور دہشت گردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔کلبھوشن اور دیگرہندوستانی ایجنٹوں سے متعلق تمام حقائق دنیا کے سامنے لائے جائیں۔انڈیا سے دوستانہ رویے پروان چڑھانے نہیں اس کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...