یکم رمضان سے ریلویز کے کرایوں میں 10سے 25فیصدتک کمی کااعلان

May 24, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان ریلویز نے رمضان المبارک میں ایڈ وانس بکنگ کرانے والوں کیلئے کرایوں میں 10سے 25 فیصد ر عایت کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم رمضان سے ریلویز کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سہولت ان مسافروں کو دستیاب ہوگی جنہوں نے سفر کیلئے ایڈوانس میں سیٹیں بک کروائی ہوں گی۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یکم رمضان سے کرایوں میں 10سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں