اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا حکم جاری کرنے کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ جس میں وفاقی حکومت بذریعہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری وزارت امور کشمیر، چیئرمین کشمیر کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لاکھوں کشمیریوں کی معاونت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو حکم جاری کرے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بلاتاخیر عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائیں۔