پاکستان چیس فیڈریشن کے انتخابات سابق جج جسٹس امجد اقبال الیکشن کمشنر مقرر

لاہور (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) پاکستان چیس فیڈریشن کے صاف اور شفاف انتخابات کےلئے سابق جج جسٹس محمد امجد اقبال قریشی کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ دو رکنی کمیٹی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سید حبیب شاہ اور ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز محمد اعظم ڈار الیکشن کمشنر کی معاونت کریں گے۔انتخابات 10 جون کو منعقد ہونگے۔امیدوار 2 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ الیکشن کمشنر کی جانب سے صوبائی سپورٹس بورڈز کو بھی خط لکھا گیا ہے کہ وہ اپنی صوبائی و ریجنل چیس ایسوسی ایشنز کے متعلق بتائیں تاکہ الیکٹرول کالج مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ واپڈا، ایچ ای سی، ریلویز، پی آئی اے اور سروسز سپورٹس بورڈ کو بھی کہا گیا ہے کہ انتخابات کے لئے اپنے نمائندہ کا بھی تقرر کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن