چیمپئنز ٹرافی کا قرعہ حارث سہیل کے نام ، کھلاڑیوں کو فٹنس پر توجہ دینا ہوگی : انضمام الحق

لاہور ( سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس ) انگلینڈ میں اگلے ماہ سے شروع ہونےوالی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم میں فٹنس ٹےسٹ پاس نہ کرنےوالے عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو شامل کر لیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنا ہوتا ہے، فٹنس برقرار نہ رکھنے پرعمر اکمل کو واپس بلایا گیا۔ حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں پرفارم کیا ہے، عمر اکمل کو فٹنس پر توجہ دینا ہوگی۔حارث سہیل نے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کا حصہ بننے پر کہا کہ بہت پرجوش ہوں۔ میں بہت فٹ ہوں اور بیٹنگ و باولنگ، دونوں پر کام کر رہا ہوں۔ کھلاڑی کے طور پر میرا کام کارکردگی دکھانا ہے اللہ تعالیٰ نے سخت محنت کا صلہ دیا ہے۔پاکستان، بھارت میچ سے متعلق کہاکہ یہ واحد میچ ہے جس میں دباوہوتا ہے لیکن اگر اس میچ کیلئے ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن