خالد پیش نہ ہوئے تو ٹریبونل رپورٹس پر کارروائی کرے گا : تفضل رضوی

May 24, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ خالد لطیف پیش نہ ہوئے تو ٹریبونل رپورٹس پر کارروائی کرےگا۔ خالد لطیف کی جانب سے ٹریبونل کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد یکطرفہ طور پر گواہان کے انٹرویوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کرکٹر نے یہ کیس بنایا کہ بیٹ پر گرپس خود نہیں چڑھائی تھیں بلکہ کسی اور کھلاڑی نے غلطی سے چڑھا دی تھیں۔ خالد کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں،پی سی بی کے پرنسپل آفیسر پیش ہوں گے۔ شرجیل خان بھی کل پیش ہوں گے ناصر جمشید نے معطلی کے حوالے سے درخواست داخل کی ہے جس کی سماعت 5 جون کو ہوگی۔

مزیدخبریں