خا ن بیلہ(نمائندہ نوائے وقت) تحصیل لیاقت پور میں ایک اور 10/11سالہ بچی کو لالچی باپ نے 2لاکھ 24 ہزار روپے لے کر 40 سالہ شخص کو فروخت کردیا، لیاقت پور کے چک نمبر A33میں دولت کے پجاری سنگدل باپ محمد اقبال نے 12مئی کو مبینہ طور پر اپنی 10/11سالہ بچی ثمینہ بی بی علاقے کے 40 سالہ مشتاق احمدکو دو لاکھ چوبیس ہزار روپے میں ٖفروخت کردیا اپنے جرم کو چھپانے کی خاطر کسی بھی مقامی نکاح خواں کو بلا کر نکاح کر نے کی بجائے محمد نواز نکاح رجسٹرار لیاقت پور کے پاس جا کر نکاح رجسٹرڈ کرا دیا، بچی کے چچا عبدالرزاق ،دادا محمد صادق و دیگر رشتہ دار محمد یار ،محمد آصف ،مشتاق حسین ،مختیار حسین و دیگر پرت نکاح لے کر احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب خان بیلہ پہنچے ،تو پرت نکاح پر بھی ……نکاح خواں محمد نواز نکاح رجسٹرار لیاقت پور نے دولہا مشتاق احمد کی عمر پرت نکاح پر 40سال کی بجائے 25سال لکھی ہوئی تھی بچی ثمینہ بی بی کی عمر پرت نکاح پر19سال لکھ رکھی تھی، نکاح نامے پر 224000(دولاکھ چوبیس ہزار ) روپے معصوم بچی کے والد اقبال کی طرف سے نقد وصول کر نا بھی درج تھے، بچی کے حقیقی چچا عبدالرزاق ،دادا محمد صادق و دیگر رشتہ داروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او، RPO بہاولپور سے فوری ایکشن لے کر بچی کو بچانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور عدالت عالیہ و دیگر اداروں سے از خو د نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔