لاہور، فیروزوالہ ، فیصل آباد : اوباشوں کی ذہنی معذور سمیت 2 لڑکوں اور 2 خواتین سے زیادتی

لاہور، فیروزوالہ ، فیصل آباد (نامہ نگار، نمائندگان) مختلف واقعات میں 13 سالہ ذہنی معذور سمیت 2 لڑکوں اور دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ مناواں کے علاقہ میں اوباش زید چوک یادگار شہیداں کے 13 سالہ ذہنی معذور شاہ زیب کو بہلا پھسلا کر ویران جگہ لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکے کے شور پر لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے ملزم زید کو پکڑ کر دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ علاوہ ازیں لاہور روڈ کی آبادی رحمان سٹی میں گلزار کی بیوی (ر) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش بشیر نے زبردستی گھس کر گن پوائنٹ پر اس سے زیادتی کی ار فرار ہوگیا۔ مزید برآاں فیصل آباد میں ذوالفقار کالونی میں سونیا کو ملزم اسد وغیرہ چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملت ٹائون میں ملزم تنویر اور وسیم نے 12سالہ عبدالرحمن کو ہوس کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...