راولپنڈی: ڈاکٹروں کی غفلت 11 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا

راولپنڈی (آن لائن) بے نظیربھٹو ہسپتال کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کی ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 11 سالہ بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔ 11 سالہ متوفی کے لواحقین نے میت ہسپتال کے مین گیٹ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق حسن ابدال کے گائوں قندھاری کا رہائشی 11 سالہ نیئر علی پیر کی شام کھیلنے کے دوران اپنے گھر کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے حسن ابدال ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی بھجوا دیا۔ بچے کے والد افتخار احمد کے مطابق ڈی ایچ کیو کی ایمرجنسی میں کوئی بیڈ خالی نہیں تھا جس کی وجہ سے بچہ پوری رات سٹریچر پر پڑا رہا اور کسی بھی ڈاکٹر نے اس کی جان بچانے کے لئے کوئی کوشش تو درکنار بات سننا گوارا نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...