شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی سے متعلق اجلاس میں آٹھ رکن ممالک کے قانونی ماہرین شریک ہوئے.سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے، پاکستان خطے کو درپیش دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے،پاکستان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، لازوال قربانیاں دیں،پاکستان کو دہشتگردی کی جنگ میں ایک سو بیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا. تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف مربوط پالیسی مرتب کی،پاکستان محدود وسائل کے باوجود دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پرعزم ہے اور دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے تنظیم کے رکن ممالک کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے. سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ رکن ممالک پاکستان کے انسداد دہشتگردی تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تنظیم خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے،پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تجارت اور کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں.
پاکستان دہشتگردی کی جنگ سےسب سےزیادہ متاثرہوا، پاکستان کو ایک سوبیس ارب ڈالرکانقصان ہوا: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ
May 24, 2018 | 01:25