میگھن مارکل نے فیشن کے دیوانوں کی توجہ سمیٹ لی، تصاویر میڈیا میں مقبول

May 24, 2018

لندن (این این آئی) میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی نئی بہو نے فیشن کے دیوانوں کی توجہ سمیٹ لی، کیا پہنا، کیسا پہنا اور کیسا لگا میڈیا میں تصاویر مقبول ہو گئیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق میگھن مارکل فلم انڈسٹری میں رہنے کے باعث اپنا ایک منفرد انداز تو رکھتی ہی تھیں لیکن شادی کے بعد برطانوی شاہی خاندان پر نظر رکھنے والے فیشن کے دیوانے پہلے ہی فنکشن میں ان کے مداح ہو گئے۔ اپنے سسر شہزادہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں وہ کریم رنگ کے چست لباس میں شریک ہوئیں تو ہر ایک کی نگاہیں ان کے لباس پر تھیں۔ فوٹو گرافروں نے میگھن کے انداز کو کیمرے میں قید کر لیا۔ ان کا لباس فیشن ڈیزائنر گوٹ کا تیار کردہ تھا، یہ برانڈ ان کی جیٹھانی کیٹ کا پسندیدہ برانڈ ہے۔ انہوں نے ہاتھوں میں میچنگ پرس تھام رکھا تھا، کلائی پر سونے کی چین اور ہیرے کی انگوٹھی، ان کے کانوں میں ہیرے کے ٹاپس جو بیلجئیم کے ڈیزائنر کے بنے تھے یہاں تک کہ ان کے جوتے بھی۔

مزیدخبریں