جھنگ، چیچہ وطن، کسووال، گگو منڈی، سیالکوٹ ، وزیر آباد (نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے 5 خواتین اور 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ کے موضع کھنہ بائی تھانہ صدر کے علاقہ کے محمد نواز نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ محمد نواز نے شمیم کے ساتھ مل کر اس کی 20 سالہ بہن (ش،ب) کو زبردستی اغواء کر لیا۔ بعدازاں محمد نواز نے مبینہ طور پر مغویہ کیساتھ زبردستی زیادتی کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ چاہ رانجھیانوالہ کمالیہ کی دولاں بی بی دختر محمد ریاض نے چیچہ وطنی پریس کلب میں پولیس کیخلاف احتجاج کرتے الزام عائد کیا کہ میرے داماد نے میری 14 سالہ بیٹی کو گھر سے اغواء کر لیا۔ مختلف مقامات پر لیجا کر اسکے ساتھ جنسی تشدد کر رہا ہے میری بڑی بیٹی کو طلاق دینے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے، اس نے اپنی بہن جیسی سالی کو اغواء کر کے ہمارے خاندان کی ناک کٹوا دی۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ میرے داماد اکمل ساکن شیخ فاضل نے میری چھوٹی 14 سالہ بیٹی بلقیس بی بی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا۔ گگو منڈی کے نواحی چک نمبر 169۔ ای۔ بی کا محنت کش محمد اقبال جوئیہ گندم کی کٹائی کے لیے گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور اس کی بیوی (ن۔ب) دروازے کی کنڈی لگا کر گھر کے اندر موجود تھی کہ دوپہر کے وقت اوباش محمد موسیٰ مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر اقبال کے گھر داخل ہو گیا مبینہ طور پر (ن۔ب) کو زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کسووال کے تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں 4افراد نے خاتون کو نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سکینہ بی بی کی درخواست پر عابد وغیرہ 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نواحی گائوں 26/14-L کی سکینہ بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ عابد وغیرہ 4 افراد اس کو زبردستی نامعلوم مقام پر لے گئے وہاں لے جا کر عابد علی نے اس کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے سکینہ بی بی کی درخواست پر عابد علی وغیرہ 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے تھانہ صدر کے گاؤں چک اسحاق میں محمد جبار کی عدم موجودگی میں گاؤں کا اوباش ظہیر احمد عرف ظہیرا پستول لے کر جبار کے گھر میں داخل ہوا جبار کی بیوی کوثر بی بی پر پستول تان کر جان سے مار دینے دھمکیاں دیکر اس سے زیادتی کر ڈالی۔ وزیر آباد کے نواحی گائوں بھکھی ارائیاں کے نامعلوم اوباش نے 12 سالہ جہانزیب کو ہوس کا نشانہ بنایا۔