کراچی (آئی ین پی) سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار مجرم عبیدکے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت بدھ کوہوئی۔ سماعت کے موقع پر مجرم کے اہلخانہ کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر چیف جسٹس برہم ہوگئے۔ چیف جسٹس نے مجرم کے وکلا سے مکالمہ میں کہا کہ انتہائی اہم نوعیت کے کیسز ہیں، مجرموں کے گھروالوں اور بچوں کو عدالت لاکرکیا تاثردینا چاہتے ہیں؟ وکلا نے جواب دیا مجرموں کے اہلخانہ کو ہم نہیں لائے وہ خود آئے ہونگے۔ چیف جسٹس نے مجرم عبیدکے ٹو کی اپیل کی سماعت سے انکار کردیا۔ عدالت نے معاملے کی مزید سماعت کے لیے کیس بنچ نمبر سات کو منتقل کردیا۔