اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے پوپ فرانسس کی طرف سے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو کارڈینل آف کیتھولک چرچ مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نئے کارڈینل، 1973میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارڈینل جوزف کارڈیورو کے نقش قدم پر چلیں گے۔ انہوں نے آرچ بشپ کائوٹس کیلئے کامیابی کی دعا کی۔