سبیکا شیخ کی ہلا کت امریکی سیکیو رٹی کی نا کا می، پو ر ی دنیا کیلئے لمحہ فکر یہ ہے ، ابو الخیر

May 24, 2018

حید ر آباد ( نا مہ نگار) جمعیت علما ء پاکستان ،ملی یکجہتی کو نسل اور نظام مصطفے ٰ محا ذ کے صدر ڈاکٹر صا حبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے امریکی ریا ست ٹیکساس کے شہر سا نتا فی کے اسکو ل میں دہشت گردی کے واقع میں ایک پاکستانی ہو نہا ر طا لبہ سبیکا عزیز شیخ کی ہلا ک پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ امریکہ میں سیکو رٹی کی نا کا می پو ری دنیا کیلئے لمحہ فکر یہ ہے امر یکہ جسے امن کا سب سب بڑا علمبر دار ملک سمجھا جا تا ہے اسکو ل دہشت گردی کے واقعہ میں درس طالب علم سمیت ایک مسلما ن طا لبہ کی دہشت گردی کے واقعہ میں ہلا کت پر یو رپ کی خا مو شی امن پسندوں کیلئے سوالیہ نشا ن ہے انہو ں نے کہا کہ اس وقت امر یکہ میں مسلما نوں کے ساتھ جو امتیا زی سلو ک کیا جارہا ہے مسلما نو ں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے مسلما ن بچیو ں کو فائر نگ کر کے موت کے گھا ٹ اتا ر ا جا رہا ہے اگر دہشت گردی کا یہ واقعہ کسی اسلا می ممالک میں رونما ہو ا تو تو اب تک یو رپ اور امر یکہ اس کے خلاف طوفان کھڑے کر چکے ہوتے اور سب مل کر اس ملک کے خلاف طبل جنگ بجا دیتے ۔ہمارے حکمرانو ں کو چاہئے کہ عالمی اداروں میں امریکی دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب کر یں انہو ں نے سبیکا شیخ کے والدین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

مزیدخبریں