پاک افغان تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال کے دوران 1.62 ارب ڈالر رہا: وزارت تجارت

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران پاک افغان دو طرفہ تجارت کا حجم 1.62 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران افغانستان کو 1.28 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ افغانستان سے درآمدا کی گئی مصنوعات کی مالیت 337 ملین ڈالر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان دوطرفہ تجارت پاکستان کے حق میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن