نیویارک (این این آئی)عالمی بینک نے کہاہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع کا پرامن حل نکالنے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے اسلام آباد کے وفد کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔عالمی بینک کی ترجمان ایلینا کرابان نے ایک انٹرویومیں کہاعالمی بینک کے حکام نے پاکستانی حکام کے ساتھ 21 اور 22 مئی کو سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں مذکورہ ڈیم کے مسائلے کے حوالے سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاکستان حکام کی جانب سے بھارتی ڈیم پر تحفظات زیرِ بحث آئے۔ٗ سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں اس کا پْر امن حل نکالنے پر زور دیا گیا۔ ترجمان نے سندھ طاس معاہدے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایک اہم ترین بین الاقوامی معاہدہ ہے جو پاکستان اور بھارت کو اپنے عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لیے حال اور مستقبل میں پانی کے مؤثر انتظام کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ایک ضروری تعاون پر مبنی فریم روک فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا یہ ملاقاتیں بھی پاکستان کی درخواست پر کی گئی ہیں ۔سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کے بارے میں عالمی بینک نے کہا کہ تقریباً نصف صدی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ قائم رہا، جبکہ اس نے آب پاشی اور ہائیڈرو پاور ڈیولپمنٹ کے لیے فریم ورک بھی فراہم کیا۔
پاکستان ، بھارت آبی تنازعہ پرامن طریقے سے حل کرناچاہتے ہیں، سندھ طاس بین الاقوامی معاہدہ ہے :عالمی بینک
May 24, 2018