بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل میں ملوث ملزمان کا ویڈیو لنک کے ذریعے جیل میں ٹرائل

May 24, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج نے بھارتی جاسوس سربجیت سنکھ کے قتل میں ملوث ملزمان کا ویڈیو لنک کے ذریعے جیل میں ٹرائل کیا اور شہادتیں قلمبند کیں۔دونوں ملزموں کو سیکیورٹی کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔عدالت نے ویڈیو لنک کے زریعے جیل میں ٹرائل کیا اور کوٹ لکھپت جیل کے عملے نے جیل سے شہادتیں قلبند کرادیں ۔ملزمان عامر اور سرفراز پر الزام تھا کہ انھوں نے جیل میں موجود بھارتی قیدی سربجیت سنکھ کو اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا تھا ۔سیکیورٹی کے پیش نظر سیشن جج نے دونوں ملزموں کا جیل میں ٹرائل کر نے کا حکم جاری کیا تھا ۔

مزیدخبریں