لاہور(کامرس رپورٹر)راجہ حسن اختر نے کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت مختلف ممالک کے درمیان صحت مند تعلقات کو فروغ دینے میں بہت مدد کرتی ہے،سیاحت سیاحوں کی طرف سے سامان اور خدمات کی ادائیگی کی شکل میں مقامی معیشت میں آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔سیاحت کے فروغ سے پاکستان کثیر زر مبادلہ کما سکتا ہے۔ شمالی علاقوں کے معدنی وسائل سے بہت بڑی تعداد میں چھوٹی انڈسٹریز قائم کی جاسکتیں ہے۔