لاہور (کامرس رپورٹر) حجامہ سنت طریقہ علاج ہے اسکو طب یونانی کا حصہ قرار دینا غیر آئینی اور غلط ہے اور نہ ہی یہ طریقہ علاج نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیشنل کونسل فار اسلامک طب پروفیسر حکیم ایم این اے عارفی نے حجامہ کی آئینی حیثیت کے حوالے سے منعقدہ میں کیا مجلس مذاکرہ میںحکیم افضل خان، حکیم محمد احمد، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد ابوبکر، حکیم حفیظ الرحمن،حکیم عتیق الرحمن، حکیم اللہ ڈتہ ڈوگر، حکیم اکرم نجمی، حکیم محمد اسلم جوئیہ اور حکیم غلام فرید میر شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حجامہ سنت نبوی طریقہ علاج ہے۔ یونانی، ایورویدک اور ہومیو پیتھک ایکٹ ٹو1965سے مستثنی ہے۔