کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے سینئر رہنمااور سابق مرکزی صدر ایم ایس ایف خلیل ستی نے پارٹی کے سابق صوبائی رہنما شہید طارق خان کی 10ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی پارٹی خدمات کو دوسروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے ممتاز رہنما کی ایک برسی ایک بار پھر خاموشی سے گزر گئی۔ کسی مرکزی و صوبائی رہنما کو توفیق نہیں ہوسکی کہ وہ اپنے شہید رہنما کیلئے خراج عقیدت کا ایک بیان دے سکیں خلیل ستی نے کہا کہ طارق خان نے کراچی میںپارٹی کو زندہ رکھنے کے لئے مخالفینک ی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پارٹی کو مضبوط اور منظم کیا جبکہ ان کے والد سلطان خان جوہری نے اپنے بیٹے کی شہادت کے بعد اپنے شہید بیٹے کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے کراچی میں پارٹی کی سیاست کو نئی جہت دی ہے مگر افسوس ان کے انتقال کے بعد بھی فراموش کردیا۔ خلیل ستی نے کہاکہ شہید عارف خان اور سلطان خان جوہری کارکنوں کے دلوںمیں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب بھی و قت نہیں گزرا شہید کے بھائی ایوب جوہری کو پارٹی میں اعلیٰ عہدہ دیا جائے۔