لوگ مررہے ہیں،حکمرانوںکی توجہ نگراں سیٹ اپ پرہے، ارشدمرزا

May 24, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماارشدمرزانے کہاہے کہ رمضان شریف میں بھی عوام کو سکون کا سانس نہیں مل رہا،سحروافطارکے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہائی ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے، حکومتی اداروںنے جان بوجھ کر عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے، ایک جانب ہیٹ ویواور ہیٹ اسٹروک ہے تودوسری جانب Kالیکٹرک نے عوام کو پریشان کرنے کا ٹھیکہ لے رکھاہے، زیادہ تراموات بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہیں، لیکن حکمرانوں کی تمام ترتوجہ نگراں حکومت یاپھر آئندہ حکومت پر لگی ہوئی ہے،لوگ مررہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے،افسوس حکمراں عوام کو ریلیف نہیں بلکہ تکلیف دے رہے ہیں،عوام کو اس مرحلے پر ریلیف نہیں دیاگیا تو آئندہ الیکشن میںیہ سیاسی لیڈران کس منہ سے ان کے پاس جائیں گے۔یہ باتیں انہوں نے لانڈھی کورنگی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویوکے باعث ہلاک ہونے والے افرادکے اہل خانہ سے تعزیت اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ موسم کی شدت کے بارے میں حکومتی اداروں کو معلوم ہونے کے باوجود کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے بلکہ عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا۔یہاں تک کہ بجلی فراہم کرنے والاادارہ عدلیہ کے احکامات کی دھجیاں اڑارہاہے لیکن مجال ہے کوئی Kالیکٹرک مالکان سے بازپرس کرے۔انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک سے قبل Kالیکٹرک نے بجلی کی مکمل فراہمی کا وعدہ کیاتھاجو اس کے پچھلے وعدوں کی طرح جھوٹاہی ثابت ہوا۔

مزیدخبریں