سان تیاگو (اے ایف پی) چلی میں جنسی سکینڈل میں ملوث 14 پادریوں کو فرائض منصبی کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے چلی نے جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے پر چلی کے 34 پادریوں نے استعفے دے دیئے تھے۔ ان پر بچوں سے زیادتی کا الزام تھا۔ پوپ فرانسس کی طرف سے بشپس کی طلبی کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔