لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دوکروڑ سے زائد آبادی کے شہر کے مسائل جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ہی حل کر سکتی ہے، رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں حکمرانوں کے ریلیف کے دعوئوں کا منہ چڑھارہے ہیں، شہر بھر میں انتظامیہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی ودیگر اشیاء کی قلت پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ اور حکومت کا رمضان ریلیف پیکیج کہیں نظر نہیں آ رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میںرمضان بازاروں اور یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے شہر بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے اعلان کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر عوامی ریلیف کیلئے سستے داموں آٹے وچینی سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کی جا نی تھی جبکہ حقیقت میں عوام کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر کچھ بھی نظر نہیں آتاہے۔
رمضان میں مہنگی اشیا خورونوش حکمرانوں کے دعوئوں کا منہ چڑا رہی ہیں:ذکراللہ مجاہد
May 24, 2018