لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے امریکی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی پاکستان طالبہسبیکا شیخ کی ناگہانی موت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک واقعے کی شدید ترین مذمت کی، فرح ناز نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والا افسوسناک واقعہ انسانیت کے خلاف سنگین اور ناقابل برداشت جرم ہے، دنیا کے کسی بھی ملک، مذہب اور معاشرہ میں ایسی بربریت غیر انسانی،غیر اخلاقی حرکت کی کوئی گنجائش نہیں، دنیا کے تمام ممالک کے رہنمائوں سیاسی ومذہبی قائدین کو ایسے انسانیت دشمن واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔
سبیکا شیخ کی فائرنگ واقعہ میں شہادت انتہائی افسوسناک ہے: فرح ناز
May 24, 2018