نوازشریف کا بھارت رقم کی منتقلی کے الزام پرچیئرمین نیب کو قانونی نوٹس

May 24, 2018 | 13:23

ویب ڈیسک

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارت رقم کی منتقلی کے الزام پرچیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کو قانونی نوٹس بھیج دیا، چیئرمین نیب توہین آمیزپریس ریلیزپر 14 روزمیں معافی مانگیں اور ایک ارب روپے ہرجانہ اداکریں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے چئیرمین نیب کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے 1 ارب روپے حرجانے کا دعویٰ کر دیاہے۔نوٹس کے مطابق چئیرمین نیب 14 روز کے اندر ایک ارب روپےکا ہرجانہ ادا کریں۔اور انگریزی اور اردو اخبارات میں باقاعدہ معافی نامی شائع کرائیں۔نوٹس کے مطابق حرجانہ ادا نہ کرنے اور معافی نہ مانگنے پر باقاعدہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 8 مئی کو نیب نے جھوٹی اور توہین آمیز پریس ریلز جاری کی۔ورلڈ بینک کی وضاحت کے باجود بھی 9مئی کو ایک پریس ریلیز جاری کی گئی۔9مئی کی پریس ریلیزمیں ورلڈ بینک کی وضاحت کا ذکر نہیں کیا گیا۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور سمجھدار سیاست دان ہیں۔ با وثوق ذرائع سے تصدیق کیے بغیر اعلامیہ جاری کرنا بد نیتی پر مبنی ہو سکتا ہے۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نہ منی لانڈرنگ کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی کسی کا نام لیا گیا، سابق وزیر اعظم نے نوٹس وکیل اے کے ڈوگر کی جانب سے بذریعہ ٹی سی ایس بھیجوایا ۔یاد رہے کہ چیرمین نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اوردیگرکیخلاف مبینہ طورپر4.9بلین ڈالربھارت بھیجنے کی شکایت کا نوٹس لیا تھا۔کہا گیا تھا کہ نواز شریف اور دیگر کے خلاف 4.9 ڈالر بھارت بجھوانے کی شکایات ہیں۔ جس کے بعد چئیرمین نیب نے ان شکایاتکا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا تھا۔

مزیدخبریں