امریکا اور شمالی کوریا میں لفظی جنگ تیز ہو گئی ۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کو ریا کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپشن ختم نہیں ہوا،شمالی کوریاکاانجام لیبیاجیساہوسکتاہے۔امریکی نائب صدر کے بیان پر شمالی کوریا برہم ہو گیا،شمالی کوریا کی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکاسے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے،امریکاہم سے میٹنگ روم میں ملناچاہتاہے یاایٹمی جنگ،یہ اس پرمنحصرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیرسگالی کونقصان پہنچایاتوسپریم لیڈرسے کہہ دیا جائے گا کہ مذاکرات نہ کریں۔امریکاکوایسے ہولناک سانحے کامزہ چکھاسکتے ہیں جسکاتصورتک نہ کیا ہو۔