قومی اسمبلی میں سبیکا شیخ کی شہادت اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج کی فائرنگ بابت الگ الگ قرار دادیں منظور

قومی اسمبلی میں سبیکا شیخ کی شہادت اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج ی فائرنگ بابت الگ الگ قرار دادیں منظور کی گئیں۔ شازیہ مری نے سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے قومی اسمبلی میں ٹیکساس میں پاکستانی طالبہ کی شہادت پر تعزیزی قرار داد پیش کی۔ رکن اسمبلی ثریا اصغر نے بھارتی افواج کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ پر مذمتی قرار داد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لئے کوئی امداد یا ریلیف کا اعلان کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن