سماہنی سیکٹر: بھارتی فائرنگ سے لڑکا زخمی، کشیدگی پر امریکہ کو تشویش

سماہنی (آئی این پی، آن لائن) سماہنی سیکٹر کے سرحدی علاقہ چاہی سمبل بلاشتعال بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ دانش معروف گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی پہنچایا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد بھمبر ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا۔ 12 سالہ معصوم بچہ دانش معروف آٹھویں جماعت کا طالب علم بتایا جاتا ہے۔ ادھر امریکہ نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے جو باعث تشویش ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جان ہکنی لوپر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کی یہ پالیسی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کو باہمی مذاکرات تیز کرنا ہوں گے کیونکہ امریکہ اس پالیسی پر گامزن ہے کہ دونوں ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے دخل اندازی سے گریز کیا جائے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی سرحدیں محفوظ رہیں اور کشیدگی کا کوئی عنصر نہ رہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کی قیادتیں دانشمندی کا مظاہرہ کر کے خطے میں کشیدگی کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ باہمی مذاکرات ہی بہتر ذرائع ہیں جس سے دونوں ممالک ایک دوسرے کی مجبوریوں کو بھی سمجھ سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...