فرانس فیصل آباد میں صاف پانی فراہمی کے منصوبہ کیلئے 11 ارب 70 کروڑ روپے آسان قرض دے گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فرانس پاکستان کو نرم شرائط پر گیارہ ارب ستر کروڑ روپے کا قرض دے گا ،اس رقم سے فیصل آباد میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے مرحلہ دو پر عمل کیا جائے گا ۔معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے ،منصوبے کے تحت فیصل آباد کے شہریوں کے لئے 30 ایم جی ڈی صاف پانی فراہم کیا جائے گا ، تقریب میں مشیر خزانہ اور فرانس کے سفیر بھی موجود تھے ، فرانس کے سفیر نے مشیر خزانہ سے ملاقات بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...