ترقی کیلئے سائنس وٹیکنالوجی کو ترقی دینا ہوگی،فواد چوہدری

اسلام آباد ( جاوید صدیق) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا شعبہ ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ بھارت میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر سالانہ تین کھرب روپیہ خرچ ہورہا ہے۔ پاکستان میں یہ رقم تین ارب بھی نہیں۔ نوائے وقت سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ ایشیاء کے جن ملکوں نے پچھلے پچاس برس میں حیرت انگیز ترقی کی ہے وہ ترقی ان ملکوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا وزیر ملک کا نائب وزیراعظم ہوتا ہے، اس عہد کی معیشت کو نالج بیسڈ اکانومی کہا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن