عدالتی تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو وڈیو لنک پر سماعت کریگا

اسلام آباد ( اعظم گِل سے )چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کاپاکستان کی عدالتی تاریخ میںزیرالتواء مقدمات کونمٹانے اور غیر ضروری التواء کا راستہ روکنے کے لیے ایک اور بڑا اقدام،ماڈل کورٹس کے قیام کے بعد سپریم کورٹ میں وڈیولنک کے استعمال کا فیصلہ، ای کورٹ سسٹم کا باضابطہ آغاز27 مئی (پیر)سیہوگا۔ ملکی عدالتی تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ویڈیو لنک پر سماعت کرے گا، کراچی رجسٹری سے وکیل بذریعہ ویڈیو لنک پہلے کیس میںدلائل دیں گے، ای کورٹ سسٹم کے ذریعے وکلا اور سائلین کو پیروی میں سہولت ہوگی، ای کورٹ سسٹم سے جہاں سائلین کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی وہاں غیر ضروری التواء کا بھی خاتمہ ہوگا۔ گزشتہ ماہ سے ہی چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی عدالت میں وڈیو لنک سیکرینیں نصب کر دی گئی ہیں اور دوسری طرف ابتدائی طور پر کراچی میں ای کورٹ بنائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...