اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاکہ کو سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نوید کامران کو نیا سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے، نوید کامران کی جگہ سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام معروف افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے یونس ڈھاگہ کہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تعیناتیوں کے حوالے سے باقاعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو گزشتہ ایک ہفتے سے سائیڈ لائن کیا ہوا تھا حفیظ شیخ وزارت خزانہ اور معاشی اداروں میں اپنی ٹیم رکھنا چاہتے ہیں۔