رتوڈیرو: ایڈز کے مزید 20 مریض سامنے آگئے‘ تعداد 638 ہو گئی

رتوڈیرو(صباح نیوز)رتوڈیرو میں سکریننگ کے دوران ایڈز کے مزید 20 مریض سامنے آ گئے ، رتوڈیرو اور گردونواح میں اب تک ایچ آئی وی پازیٹو کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 638 تک پہنچ گئی ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمنکے مطابق اب تک 21 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 522 اور بڑوں کی تعداد 116 ہے۔ایچ آئی وی کے پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لینے والی ماہرین کی ٹیم محکمہ صحت اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے واپس کراچی روانہ ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن