1500 کلومیٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2- کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے، میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل نے بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعطم عمران خان نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر تہنیتی پیغام بھجوائے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر شاہین 2 انتہائی قابلیت کا حامل میزائل ہے جو خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی سٹرٹیجک ضروریات پر پورا اترتا ہے۔ بحیرہ عرب میں کیے گئے اس تجربے کا مشاہد ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نبسکوم، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے اعلیٰ افسران اور سٹرٹیجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شاہین 2 میزائل سے پاکستان کیدفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کامضبوط دفاع خطے میں طاقت کیتوازن کو برقراررکھنے کیلئے ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن