ڈالرنوازشریف کے ساتھیوں نے مارکیٹ سے غائب کیا:مہنازرفیع

لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی ماضی کے حکمرانوں کے کارنامے ہیں جنہوں نے خزانہ لوٹا اور بیرون ملک ملیں اور محلات کھڑے کیے، افسوس آج پاکستان مقروض ہیں اور خزانہ خالی ہے۔ آج ڈالر اور سونا مارکیٹ سے غائب ہے۔ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے ڈالر اوپن مارکیٹ سے اٹھایا اور اپنے گھروں میں رکھا تاکہ معیشت کا بحران پیدا ہو اور عمران خان کی حکومت ناکام ہو۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پرانا کام ہے کہ جب اقتدار میں ہونگے تو ٹھیک ہے ورنہ ہم معاشی بحران پیدا کریں گے۔ بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا وطن ہے صرف نواز شریف یا زرداری کا نہیں ہے اور نہ ہی اقتدار ان سب کے خاندان کیلئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن