حکومت خواتین کے حقوق بحالی کیلئے خاطرخواہ اقدامات کر رہی ہے: آشفہ ریاض

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کو تمام سماجی حقوق حاصل ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں خواتین اپنے بیشتر حقوق سے محروم ہیں جس کی بنیادی وجہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے عدم دلچسپی ہے اور اب موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کی بحالی کے لئے خاطرخواہ اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام انٹر سکول مقابلہ حسن قرات کے سلسلے میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار آڈیٹوریم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر سماجی شعبہ کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس ضمن میں خواتین کا کردار اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن