کھوئی رٹہ (صباح نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے انتخابی نتائج نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ بھارت اپنے سیکولرازم کے ابتدائی نظریے سے بالکل منحرف ہو چکا ہے اور وہاں پر ہندئوو ںکی آمریت مسلط کر دی گئی ہے جووہاں کی اقلیتوں کے خلاف ہے۔ تاہم اس موقع پر کرغستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس سے مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب راہ ہموار ہو گی۔
مودی کے دوبارہ آنے سے سیکولرزم نظریے کو شکست ہوئی:بیرسٹر سلطان
May 24, 2019