اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائی، ہزاروں نمازیوں کو زبردستی نکال دیا

مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں اور روزہ داروں کے خلاف ایک بار پھر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں قبلہ اول سے بے دخل کر دیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ شب قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں دسیوں فلسطینیوں کو بندوق کے زور پر باہر نکال دیا۔ نمازیوں نے رات کھلے آسمان تلے گزری اور انہیں سحری کے بعد مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے قبلہ اول میں نمازیوں کے خلاف یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب یہودی آبادروں کے قبلہ اول میں دھاوے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ماہ صیام کے آخری عشرے میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں تعداد کم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔مسجد اقصیٰ میں رات کو ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا تھا۔ اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے کہا کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ پر ہلہ بولا اور مقامی نوجوانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے مزید کہا کہ دو نوجوان بری طرح زخمی ہوئے اور انہیں بیت لحم میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کیمپ میں موجودگی کے دوران اسرائیلی فوج نے 3 فلسطنیوںکو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن