افغانستان:سیکورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں7طالبان ہلاک،3زخمی

کابل(آئی این پی)افغانستان کے جنوبی صوبے تخار میں طالبان کا ضلع خواجہ گھرکے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کردیا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کر کے کم از کم 7طالبان ہلاک اور3زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ضلعی گورنر محمد عمر کے مطابق مقامی پولیس کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔تاہم طالبان نے اس پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن