جدہ ۔امیر محمد خان
خواتین کی معروف تنظیم ہمنوا کی جانب سے رمضان کے فضائل پہ ایک خوب صورت تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب کی مہمان خصوصی بیگم سفیر پاکستان عائشہ علی اعجاز تھیں پریذیڈنٹ ہمنوا محترمہ بلقیس نے پھولوں کے گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیااور ہمنوا ٹیم کے ساتھ ان کو خوش آمدید کہا غزالہ راجہ جنرل سیکریٹری ہمنوا نے نظامت کے فرائض بخوبی ادا کرتے ہوئے تقریب کا باقاعدہ آغازکیا اور حاجرہ ملک کو تلاوت قران کریم فرقان حمید کے لئے دعوت دی،بلقیس صفدر پریزیڈنٹ ہمنوا نے صدارتی کلمات میں بیگم سفیر پاکستان کی آمد پہ اظہار مسرت کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے تقریب کو چار چاند لگ گئے ہیں معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ارجمند نے فضائل رمضان پہ لیکچر میں خواتین کو رمضان کی فضیلت سے فیض یاب ہونے کے لئے مختلف عبادات کی برکات تفصیلً بیان کیں شمائلہ فیاض ملک نے سورہ افاتحہ پہ پریذینٹیشن پیش کی تو تمام حاضرین نے بہت پسندیدگی کا اظہار کیا یقننا مو صوفہ کے انداز نے حاضرین کو بہت متاثر کیا، آخر میں محترمہ ثنا خرم نے دعا کی قوت پہ تقریر کی اور بہت ہی پرسوز دعا کراتے ہوئے امت مسلمہ کی بخشش کے لئے خصوصی دعا کی بیگم سفیر پاکستان نے نے کہا کہ ایسی تقریبات صرف سننے کے لئے نہیں بلکہ عمل کے لئے ہوتی ہیں اللہ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم صرف گفتار کے نہیں کردار کے بھی مسلمان بن سکیں انہوں نے ڈاکٹر ارجمند اور شمائلہ فیاض ملک کی تقاریر کو سراہتے ہوئے خصوصی طور پہ ننھی قاریہ حاجرہ کو سٹیج پہ بلا کر پیار کیا اور تحفہ دیااس طرح یہ خوب صورت تقریب پر تکلف عصرانہ کے ساتھ احتتام کو پہنچی۔
پاک سر زمین پارٹی کی افطار پارٹی
سعودی عرب کے شہر ریاض کی پاکستان کمیونٹی کی ایک بہت اعلی روائت ہے کہ سعودی عرب میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے دیگر سیاسی و سماجی اور ادبی تنظیموں کے ارکان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی شریک تھے، دارلحکومت ریاض میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں سیاسی جماعتوں کے ارکان نے بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پی ایس پی کے صدر حنیف بابر نے کہا کہ سیاسی افراد جمہوریت کا حسن ہیں اور انہی کی بدولت جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے پی ایس پی نوجوان طبقے کو پاکستان کی خدمت کا وژن دے رہی ہے تاکہ پاکستان بہتر انداز میںآگے بڑھ سکے ۔
کیمونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف نے کہا کہ دارلحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی کیمونٹی رمضان المبارک کے علاوہ باقی ایام میں بھی جس طرح متحرک رہتی ہے اس کو سفارت خانہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہر اچھے کام میں سفارت خانہ اپنے تعاون کو جاری رکھے گا
افطار ڈنر میں پی ایس پی کے مڈل ایسٹ کے سنئیر رہنما ڈاکٹر مجاہد قائمخانی نے بھی اظہار خیال کیا۔