کراچی (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کے مسائل کے حل اور ادارے کی نج کاری کے خلاف سینیٹ میں آواز اُٹھائیں گے ، عید الفطر سے قبل ریٹائرڈ ملاز مین کے واجبات اداکیے جائیں ۔ حکومت اپنے وعدے کے مطابق اسٹیل مل کی نج کاری نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پاسلو کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں پاسلو کے صدر عاصم بھٹی ، جنرل سیکریٹری علی حیدر گبول ، نائب صدر ملک وقاص ، عمیر اور دیگر شامل تھے ۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجودتھے ۔ سراج الحق نے پاکستان اسٹیل مل کے محنت کشوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور حکومت اور اسٹیل مل کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محنت