کراچی(نیوزرپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی (پاکستان )سندھ کے صوبائی امیرمولانا جمیل اظہر وتھرا نے کہا ہے کہ غزوہ بدر امت مسلمہ کیلئے ایک کھلا پیغام ہے جس پر غور فکر کر کے باطل قوتوں کو نیست و نابود کیا جاسکتا ہے ہمیں اسلامی تاریخ کے عظیم معرکہ سے سبق سیکھنا ہوگا اور اپنے اندر غزوہ بدر والا بلند حوصلہ و جذبہ پیدا کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم بدرکے موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی سندھ کے زیر اہتمام مرکز الصدیق گلستان جوہر میں منعقدہ غزوہ بدر سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے مولانا مرتضیٰ خان رحمانی، قاری عبدالعزیز منگریو،محمد اسلم خان فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اسلام اور کفر کے مابین غزوہ بدر اسلامی تاریخ میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے غزوہ بدر ہی وہ موڑ ہے جب اسلام غالب اور کفر مغلوب قرار پایا ،حق کو فتح اور باطل کو شکست فاش ہوئی یہ جنگ درحقیقت دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا دیبا چہ اور ایک ناقا بل فرا موش باب ہے۔
غزوہ بدرباطل کو نیست و نابود کردینے کا پیغام ہے : مولانا جمیل اظہر
May 24, 2019