پنجاب بھر میں ’’مرغی، گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘ جولائی سے شروع ہوگا

وہاڑی( نامہ نگار) وہاڑی سمیت پنجاب بھر میں ’’مرغی، گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘ نئے مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم غربت مٹاؤ اور گھریلو سطح پر خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلیے پنجاب بھر میں ’’مرغی پال پروگرام‘‘ اور دودھ دینے والے مویشی ’’گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘ نئے مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اس مقصد کیلیے محکمہ لائیو اسٹاک اور پولٹری کو جانوروں اور مرغیوں کی افزائش کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔ یہ مرغیاں مصری اور سیل کراسنگ ہوں گی، نئے مالی سال سے صوبہ کیلیے پہلے مرحلے میں15 لاکھ مرغیاں تیار کی جائیں گی

ای پیپر دی نیشن