جوہانسبرگ میں سدرن افریقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن سیمینارکا انعقاد

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستا ن سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن پاکستان اور سدرن افریقی ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہائی کمیشن آف پاکستان پریٹوریا، ٹریڈ کمیشن آف پاکستان، گوٹینگ گروتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی(GGDA) ، ڈپارٹمنٹ آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ساؤتھ افریقہ اور انویسٹ ساؤتھ افریقہ کے اشتراک اور تعاون سے جوہانسبرگ میں سدرن افریقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن سیمینارمنعقد کررہی ہے ، اس موقع پر پاکستانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں ، PSATF کے چیئرمین رفیق میمن کے مطابق 17-18جولائی ٹریڈ سیمینار۔II کے اختتام پر 19تا21 جولائی2019 پاکستانی مصنوعات کی بھرپور نمائش کی جائے گی جس میں پاکستان سے زراعت، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، رئیل اسٹیٹ، کیمیکلز، ادویہ سازی، دفاعی مصنوعات، قدرتی وسائل ، کوئلہ ، کھیلوں کا سامان، آلات جراحی اور فوڈ اینڈ کنفیکشنری کے شعبوں سے نمائش کنندگان حصہ لے سکیں گے جس کے ذریعے باہمی تجارت کے حجم اور برآمدات میں اضافے کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ پاکستان اور سدرن افریقی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں کاروباری صورتحال اور ماحول کے متعلق معلومات کا تبادلہ ہوسکے گاجبکہ پاکستانی مصنوعات کی بھرپور تشہیر سے پاکستان سے سدرن افریقی ممالک کو ہونے والی برآمدات میں خاطرخواہ اضافے کے مواقع فراہم ہوں گے اور پاکستانی معیشت کو اس سے زبردست فوائد حاصل ہوں گے۔ اگست 2018 میںجوہانسبرگ میں بین الاقوامی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سیمینار ۔Iکی شاندار کامیابی کے بعد اس سال سدرن افریقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کوآپریشن سیمینار ۔IIمیں پہلی بار بوٹسوانا، ملاوی، موزمبیق، سوازی لینڈ اور لیسوتھو سے بھی تجارتی نمائندے شرکت کریں گے ، پاکستان سے اس بارٹریڈسیمیناراور نمائش میں تقریبا60 ممتاز کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے جبکہ بوٹسوانا، ملاوی، موزمبیق، سوازی لینڈ اور لیسوتھو سمیت ایس ڈی سی ممالک سے 30تا 40 تجارتی نمائندے شرکت کریں گے ، ساؤتھ افریقہ سے سیمینار میں جی جی ڈی اے ایگزیکٹوز، ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ کوآپریشن(DIRCO) اور ڈپارٹمنٹ آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (DTI)کے نمائندوں کے علاوہ ساؤتھ افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران ، SASOL Limited کے ایگزیکٹو اور بلیک بزنس کونسل(BBC) کے نمائندے اور بڑی اور اہم کمپنیز اور بزنس سیکٹر کے ماہرین، کارپوریٹ لیڈرز اور ممتاز کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ سیمینار کے انعقاد سے پاکستان اور سدرن افریقہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا کیونکہ ساؤتھ افریقہ سدرن افریقہ ڈیولپمنٹ کمیونٹی یعنی ایس اے ڈی سی ممالک کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے جن میں انگولا، بوٹسوانا، کوموروز، ری پبلک آف کانگو، سوازی لینڈ، لیسوتھو، مڈغاسکر، ملاوی، ماریشیس، موزمبیق، نمیبیا ، سیچلز، جنوبی افریقہ، یونائیٹڈ ری پبلک آف تنزانیہ، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن