قاہرہ(اے پی پی) مصر کی ایک فوجداری عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے چھے ارکان کو قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سنائی گئی سزائے موت کا معاملہ غیر پابند حتمی رائے کے لئے ملک کے مفتیِ اعظم کو بھیج دیا ہے۔ قاہرہ کی فوجداری عدالت نے گزشتہ روز کہا ہے کہ یہ تمام چھ مدعا علیہان ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی ہلاکت اور دوسرے الزامات میں قصور وا ر پائے گئے تھے اور انہیں اس مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی۔
مصر:الاخوان المسلمون کے 6 ارکان کوسنائی گئی سزائے موت کا معاملہ مفتی اعظم کے سپرد
May 24, 2019