نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر اینٹی ناکوٹکس فورس(اے این ایف) کے اہلکاروں نے مسافر سے ڈیڑھ کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ،جی ٹی روڈ پر سرکئی ٹول پلازہ پر دو ملزمان سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔اے این ایف کے مطابق اینٹی ناکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی، گرفتار مسافر نے آئس ہیروئن ٹی بیگز میں چھپا کر رکھی تھی۔ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی منڈی میں قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے اے این ایف سینٹر منتقل کر دیا گیا اوراس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ اے این ایف حکام نے ایک دوسری کاروائی میں جی ٹی روڈ سرکئی ٹول پلازہ پر کی جس میں دو ملزمان سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان لاہور کی طرف جا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔ ZS